RAJOO ELALLAH
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
💦الرجوع الي الله💦
(اللہ کی طرف رجوع)
*ٍصدقہ کریں اور بہت سے فائدے اٹھائیں*
✿ آیت
*کئی گنا اجر ملنا*
• إِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَأَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ [الحدید:18]
بلاشبہ صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں اور جنھوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا، انھیں کئی گنا دیا جائے گا اور ان کے لیے باعزت اجر ہے۔
*بخشش کا ذریعہ*
• إِنْ تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ (التغابن:17)
اگر تم اللہ کو قرض دو گےاچھا قرض، تو وہ اسے تمہارے لیے کئی گنا کر دے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بڑا قدردان، بےحد بردبار ہے۔
✿ حدیث
*سب اعمال میں افضل عمل*
• عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہےوہ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ بے شک اعمال آپس میں فخر کرتے ہیں تو صدقہ کہتا ہےمیں تم میں سب سے افضل ہوں۔[صحيح الترغيب والترهيب:878]
*صدقہ گناہوں کو مٹانے کا سبب*
• جابر بن عبد اللہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا وہ کعب بن عجرہ سے فرما رہے تھے اے کعب بن عجرہ !صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹاتا ہے جیسے پانی آگ کو مٹاتا ہے۔[صحيح الترغيب والترهيب : 866 ]
*اللہ تعالی کا صدقے کو پالنا*
• ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےوہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جو شخص حلال کمائی سے ایک کھجور کے برابر صدقہ کرے اور اللہ صرف پاکیزہ چیزوں کو ہی قبول کرتا ہے۔
• تو بے شک اللہ اسے اپنے داہنے ہاتھ سے قبول کرتا ہے پھر اس(صدقہ کرنے والے) کے لیے اسکو بڑھاتا ہے بالکل اس طرح جیسےتم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچےکو پال کر بڑا کرتا ہے یہاں تک کہ (اسکا صدقہ)پہاڑ کے برابر ہوجاتا ہے۔[صحيح البخاري:1410]
*موت کے بعد بھی ثواب*
• ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاجب انسان مر جاتا ہے تو اسکے تمام اعمال اس سے منقطع ہو جاتے ہیں سوائے تین چیزوں کے صدقہ جاریہ یا ایسا علم جو نفع مند ہو یا نیک اولاد جو اسکے لئے دعا کرے۔[صحيح مسلم : 4310]
*قبر کی آگ بجھانے کا ذریعہ*
• عن عقبة بن عامر قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :إنّ الصّدقة لَتطفئُ عن أهْلِها حرَّ القُبورِ[السلسلة الصحيحة: 3484]
عقبہ بن عامرسے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا : بے شک صدقہ ،صدقہ کرنے والوں کی قبروں سے حرارت بجھاتا ہے۔
*الله كے عرش کے سائے میں جگہ ملنا*
• عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمْ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ فيه وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ أَخْفَى حَتَّى لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ [صحیح البخاري:660]
• ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: سات طرح کے آدمی ہونگے جن کو اللہ اس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی اور سایہ نہ ہوگا
• (ان میں ایک )وہ شخص جس نے صدقہ کیا مگر اتنے پوشیدہ طور پر کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہوئی کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا۔
* اپنے صدقہ کا سایہ ملنا*
• یزید بن ابی حبیب، مرثد بن ابی عبداللہ یزنی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اہل مصر کے پہلے آدمی تھےجو مسجد میں جاتے تھے اور جب بھی مسجد میں جاتے ان کی آستینوں میں صدقہ دینے کے لیے پیسے روٹی یا گیہوں ہوتا تھا۔
• کہتے ہیں کہ بعض اوقات میں نے دیکھا وہ صدقہ دینے کے لیے پیاز ہی اٹھا لاتے)راوی نے کہا( میں کہتا اے ابوالخیر اس سے آپ کے کپڑوں میں بدبو ہوجاتی ہے۔
• وہ کہتے اے ابن ابی حبیب !میں نے اپنے گھر میں اس کے علاوہ کوئی اور چیز صدقہ دینے کے لیے نہیں پائی اور مجھ سے رسول اللہﷺکے ایک صحابی نےحدیث بیان کی کہ رسول اللہﷺنے فرمایا کہ مومن کا سایہ ،قیامت کے دن اس کا صدقہ ہوگا۔[صحيح الترغيب والترهيب:872]
*صدقہ آگ سے بچاؤ کا ذریعہ*
• مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَسَيُكَلِّمُهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ بَيْنَ اللَّهِ وَبَيْنَهُ تُرْجُمَانٌ ثُمَّ يَنْظُرُ فَلَا يَرَى شَيْئًا قُدَّامَهُ ثُمَّ يَنْظُرُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَتَسْتَقْبِلُهُ النَّارُ فَمَنْ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَّقِيَ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ [صحیح البخاری:6539]
• نبی ﷺنے فرمایا :تم میں ہر ہر فرد سے اللہ قیامت کے دن اس طرح کلام کرے گا کہ اللہ کے اور بندے کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہو گا۔ پھر وہ دیکھے گا تو اس کواپنےآگے کوئی چیز نظر نہیں آئے گی۔ پھر وہ اپنے سامنے دیکھے گا تو اس کے سامنے آگ ہو گی۔
• پس تم میں سے جو شخص بھی آگ سے بچنے کی طاقت رکھتا ہےتو وہ آگ سے بچے خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعہ ہی ممکن ہو۔
*صدقہ کا اجر جنت کے دروازے پر لکھا ہوا ہے*
•رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک آدمی جنت میں داخل ہواوہ کیا دیکھتا ہے کہ اس کے ایک دروازے پر لکھا ہوا ہے کہ صدقہ کا ثواب دس گنا اور قرضے کا ثواب اٹھارہ گنا ہے۔[السلسلة الصحيحة: 3407]
✿ دعا
*اللہ سے قبولیت والے عمل کا سوال کرنا*
*اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَیِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا*
اے الله! بےشک میں تجھ سے نفع بخش علم، طیب رزق اور قبولیت والے عمل کا سوال کرتا ہوں۔[سنن ابن ماجة:925]
✿ عملی نکات
• صدقہ کو معمولی نہ سمجھیں اگرچہ قلیل چیز صدقہ کریں
• کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کرکےآگ سے بچیں
• صدقہ کرکے قبر کی آگ بجھانے کی فکر رکھیں
• گناہ ہو جائے تو صدقہ کریں تاکہ گناہ مٹ جائے
•صدقہ کرنے کے بعد اس کو ضائع کرنے والے اعمال جیسا کہ احسان جتلانا،ریاکاری و دکھاوا وغیرہ سے بچیں۔
• بچوں کو صدقے کی فضیلت بتائیں اور ان کے ہاتھ سے صدقہ کروائیں۔
Masha Allah
ReplyDeleteسبحان اللہ
ReplyDeleteJazak Allah!
ReplyDelete