ALLAH KI RAHMAT
زندگی واقعی ہزار رنگ روپ رکھتی ہے
اس میں سچائی کا سنہرا رنگ بھی ہے تو جھوٹ کا گدلا پن بھی
نیکی کی روپہلی کرنیں بھی ہیں تو بدی کی تاریکی بھی
امن کی سفیدی بھی ہے تو ظلم کی سیاہی بھی
رحمت کا سبزہ بھی ہے تو زحمت کے سلیٹی بادل بھی
سمندروں سی نیلاہٹ بھی ہے تو مٹی کا خاکی رنگ بھی
خون دل کی سرخی بھی ہے تو دل خون کر دینے والوں
کے چہرے کی پیلاہٹ بھی
آنکھیں ہیں ویران اور پر درد چہرہ
خون جل جل کے ہوا رنگ زرد میرا
وارثی وجاہت
مگر ہر رنگ ہمیں ایک نیا سبق دیتا ہے سوچنے کی ایک نئی راہ دکھاتا ہے
سب سے بہترین اور بنیادی رنگ الله کی رحمت کا ہے وہ رحمت جو مسلسل ہمارے ساتھ ہے جو دکھائی نہیں دیتی مگر ہمیشہ سایا فگن رہتی ہے ہم گناہ گاروں پر
لوگ کہتے ہیں کہ سایا تیرے پیکر کا نہ تھا
میں یہ کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایا تیرا
وہ رحمت جسے الله نے رحمت اللعالمین کی صورت میں مجسم کر دیا
سو جو درودوں کی چھاؤں میں رہتے ہیں انہیں کسی دھوپ کا خوف نہیں ہوتا
اور جن کی راتیں اس محبوب کی یادوں سے روشن رہتی ہوں انہیں کسی تاریکی کی کیا پرواہ!
سبھی کچھ اس کے لیے آسان ہے جو ہر اچھائی اور برائی کو الله کی رضا سمجھ کر دل سے تسلیم کرے اور اپنا سبھی کچھ اس محترم ذات محمد صلی الله علیہ وسلم کا صدقہ سمجھے تو کوئی مشکل مشکل نہیں کوئی دشواری دشواری نہیں
اور ادراک کر لینے والوں کو راہ میں اٹھنے والا ہر قدم منزل سے قریب تر ہی کرتا ہے
Beautiful
ReplyDelete